
ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان انتظامیہ کی ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری،بڑے عوامی فورم پر شہریوں کا کثیر تعداد میں آنا حکومت پنجاب پر اعتماد کا اظہار ہے،سرکاری محکموں کے باہمی روابط کی بدولت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ،عوام کو مستقل ریلیف دلانے کیلئے ہر ماہ کھلی کچہریاں منعقد کی جائینگی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے دیرینہ مسائل پر عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے موقع پراحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں سائلین کے زیادہ تر مسائل ریونیو،سیوریج،ہیلتھ،ضلع کونسل،واٹر سپلائی سے متعلق ہیں جن کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ براہ راست لوگوں کو ریلیف دلا رہے ہیں،مجھ سمیت تمام افسران ایک چھت تلے عوامی معاملات نمٹا رہے ہیں،قانون کے تحت لوگوں کے دیرینہ مسائل پر پیشرفت بہت اہم ہے،افسران ٹائم لمٹ میں درخواستوں پر جواب دینے کے پابند ہیں۔سائلین کی سہولت کیلئے ہر مہینہ میں کھلی کچہریاں منعقدکرائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھرسے بواٹا روڈ پر مرمت کاکام جاری ہے جو کہ پہلے فیز کا حصہ ہے،اس سے بین الصوبائی آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہونگی،دوسرے فیز میں مکمل روڈ تعمیر کیا جائیگا،ہم وفاقی وزیر مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور ممبر انجینئرنگ نسیم خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی کاوشوں سے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دلا رہے ہیں،انہوں نے کہا ڈیرہ غازی خان میں انسداد سموگ،غیرقانونی آئل،گیس ایجنسیوں،زہریلا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کیخلاف ایکشن جاری ہے جس سے انسداد سموگ میں مدد ملے گی۔محمدعثمان خالد نے کہا ضلع کی تحصیلوں میں بھی عوام کی دادرسی کا سلسلہ شروع کریں گے،میڈیا پرسنز عوامی مسائل کی نشاندہی کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔کھلی کچہری میں آئے لوگوں کے مسائل کا اندراج کرکے انہیں کمپیوٹرائزڈ رسیدیں بھی دی گئیں جس پر انہیں پیشرفت سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔ڈیرہ غازیخان کے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں اے ڈی سی ریونیو نعمان فاروق تارڑ،پی اے محمد اسد چانڈیہ،اے سیز تیمور عثمان،زاہد اقبال،ضلعی محکموں کے تمام افسران،موجود تھے