ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ایلیٹ فورس کے ایک جوان سمیت شہری لاکھوں روہے مالیت کے مال و زر سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات احمد شاہ روڈ ننکانہ صاحب پردو نامعلوم مسلح ڈاکو پرانہ ننکانہ کے رہائشی ایلیٹ فورس کے جوان محمد اقبال جٹ سے گن پوائنٹ پر 50ہزار وپے کی نقدی، ایک موبائل فون اور بلا نمبری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گذشتہ رات محلہ رسول نگر کا رہائشی محمد رضوان رحمانی اپنے گھر جارہا تھا کہ بشیر بھٹی روڈ پر اس سے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار زبردستی سے 40ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر لے گیا،جبکہ مصطفی آباد بھگیاڑی پل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار جھگیاں بسکیںکے رہائشی ریاض احمد سے گن پوائنٹ پر 1300روپے کی نقدی ، ایک موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبرLED-2995چھین کر فرار ہو گئے،، نواحی قصبہ واربرٹن کے محلہ عید گاہ کی زیر تعمیر جامع مسجد سے نامعلوم چورایک واٹر پمپ اور6ٹوٹیاں چوری کر کے لے گئے گذشتہ رات 4نامعلوم مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر تھانہ صدر ننکانہ کے گاﺅں کھڈنوالہ کے رہائشی افتخار احمد کی 2لاکھ50ہزار روپے مالیت کی 5کٹیاں شہ زور ڈالہ میں لوڈ کر کے لے گئے گذشتہ روز نواحی گاﺅں کوٹ نرائن داس کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پنڈی پیراں کے رہائشی ارسم زبیر شاہ سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 70ہزار اوراسکے ساتھی احمد وقاس سے 1200روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔
