نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک کا زبردست فیصلہ سی آئی اے نوشہرو فیروز کو پورے ضلع میں مکمل ختم کر دیا پولیس تھانوں کے حوالے سی آئی اے ختم کرنے پر ضلع نوشہرو فیروز کے عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایس پی کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک نے سی أئی اے پولیس کو پورے ضلع سے مکمل ختم کر دیا ہے اور اہلکاروں کو مختلف تھانوں پر تعنیات کیا گیا ہے سی أئی اے انچارج انسپکٹر اسد نبی کچھی کو ایس ایچ او ہالانی مقرر اور ایس ایچ او مظفر کھڑو کو سسپینڈ کرکے لائن حاضر کر دیا ہے ضلع نوشہرو فیروز کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک کو ضلع سے سی آئی اے کا آزار ختم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے اس فیصلے کو خوب سراہا ہے اور امید کی ہے کہ یہ آفیسر ضلع نوشہرو فیروز کی عوام کے لئے ایک اچھا آفیسر ثابت ہو گا جو ضلع نوشہرو فیروز سے کرائم منشیات جواء کا مکمل خاتمہ کرکے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھے گا