
رپورٹ : محمد حسین پرمار
ملاقات میں تاجر ایسوسیشن کےصدر حماد پونا والا، محمد ذاہد و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
وفد نے پولیس چیف سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور شہر میں امن وامان کی صورتحال پر کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
وفد نے پولیس چیف کو کباڑی مارکیٹس اور ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنھیں ایڈیشنل آئی جی نےسنااور ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اجلاس کےاختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔