
گجرات (ای این آئی )چیف آفیسر ضلع کونسل گجرات ملک ابرار،ظہور الٰہی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے متحرک ۔
موسم برسات میں بارشی پانی سے اسٹیڈیم اور ملحقہ دکانوں کو ہونیوالے نقصان کے ازالہ سے نبٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک نے سی او ملک ابرار کو خصوصی ٹاسک دے کر فوری طور پر دکانداروں کی شکایات دور کرنے اور اسٹیڈیم سمیت دکانوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کرنیکی ہدایات کر دیں چیف آفیسر ملک ابرار کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں پانی سے ہونیوالے دوکان داروں کے کاروباری نقصان کا بخوبی اندازہ ہے انہیں کسی صورت مایوس نہیں کیا جائیگا دکاندارمزید تعاون کریں اور اطمینان رکھیں انہیں ہر ممکن ریلیف اور بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال کا سامنا مستقبل میں نہ کرنا پڑیں۔