نکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے کی کارگردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ کے علاو�¿ہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ٹارگٹ کے مطابق چیکنگ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کو اچیو کریں ، ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پی سی ایم کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اورمارکیٹوں و دوکانوں پر اشیاءضروریہ کے نرخوں کے علاو�¿ہ ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کریں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکاندار حضرات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ سبزی و دیگر اشیاءضروریہ، نان روٹی اور بیکری آئٹمز کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین نے پرائس چیکنگ کے حوالے موٹروے سروس ایریا پر مختلف شاپس کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مسافروں کو مہنگی اشیائ فروخت کرنے والے 03 شاپس مالکان کو 02 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کل تک تمام شاپس مالکان ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے ریٹ لسٹ کی منظوری لیں اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاءکی فروختگی کو یقینی بنائیں۔