ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ضلع ننکانہ صاحب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا, مرکزی فنانس سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے ضلعی عہدیدران کے ہمراہ رکنیت سازی مہم کا آغاز کیاتفصیلات کے مطابق انجینئر حارث ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے, پاکستان اس وقت احتجاج, انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا, ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے, انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے , ہم نے ملک بھر میں ہزاروں مستحق افراد کو اپنا روزگار شروع کرنے میں مالی معاونت فراہم کی, پچاس ہزار سے زائد نوجوانوں کو آن لائن کام کرنے کی ٹریننگ دی تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکیں, انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔