
رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایس پی سٹی کی زیر نگرانی چاروں تھانوں کے SHOS کی لیاری دوست حکمت عملی کا مظاہرہ۔
لیاری کی عوام ہماری عوام ہے انکی تکلیف ہماری تکلیف ہے انکا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے چاروں SHOS کا مشترکہ عزم۔
جرائم کنٹرول مشینیں اپنی ورکنگ میں لگادی گئی ہے ایس ایس پی سٹی نے چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ورکنگ کو سراہا۔
لیاری کے چاروں تھانوں میں بہادر افسران کی تعیناتی جرائم کنٹرول مشینریوں میں تیل ڈالنے کے مترادف قرار تھانیداروں کی بہترین حکمت عملی مشترکہ کوڈینیشن نے لیاری کے عوام کو سکون کا سانس دیا تھانیدار بغدادی انسپکٹر ارشد علی رند تھانیدار کلری انسپکٹر سلیم اللہ مروت تھانیدار چاکیواڑہ انسپکٹر ساجد محمود دہاریجو تھانیدار کلاکوٹ انسپکٹر چوہدری بابر حمید کی SSP CITY کے حکم پر مشترکہ کوڈینیشن میٹنگ میں لیاری کی عوام کے تحفظ جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں منشیات کی روک تھام و اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصروں کے خلاف کاروائی کا فائنل فیصلہ مشترکہ کوڈینیشن میں لیاری کی عوام کی تکلیف پر بھی بات کی گئی ہے چاروں تھانوں کے تھانیداروں نے مشترکہ عزم کیا کہ کسی بھی کرمنل ایکیورٹی کے پیچھے کسی بھی سیاسی طور پر آنے والے پریشر کو برداشت نا کرنے کا فیصلہ اور عوام کے تحفظ کے لیئے ہر حد تک جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کی اس بہترین کاوش پر لیاری کی عوام خوشی کا اظہار کررہی ہے لیاری میں امن کی بحالی اور دہشتگردی کاروائیوں میں ملوث عناصروں کے خلاف حتمی خاتمے تک مل کر ایک ہوکر مقابلہ کرنے کا عزم سٹی میں پہلی بار چار تھانیداروں کا مشترکہ کوڈینیشن میں رہ کر کام کرنے کو عوام نے سراہا ہے۔
اہلیان لیاری کی عوام کی جانب سے اعلی افسران اس بہترین اقدام پر لیاری کے افسران کی حوصلہ افزائی کرے۔