
رپورٹ محمد حسین سومرو
مچھر کالونی میں کلینک پر فائرنگ میں ملوث ریحان ولد لئیق زمان نامی ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم نے اپنے دیگر دو ساتھیوں آج دوپہر تین بجے مچھر کالونی میں واقع نجی کلینک پر فائرنگ کی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مچھر کالونی میں ڈاکٹر حامد کے کلینک پر ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کی۔
فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے پستول کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔