
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا ضلع کونسل دفتر کا دورہ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلع کونسل کی کارکردگی کے حوالہ سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل ظفر عباس بھٹی،ڈی او پلاننگ توقیر اقبال،ریگولیشن آفیسر سندس رابیل سمیت ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سی او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ وہ افسران کو متحرک کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ ضلع کونسل کو ایک فعال ادارہ بنایا جا سکے ۔انہوں نے مجموعی طور پر محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔