ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ، سی او ایجوکیشن احسن فرید سمیت اساتذہ اکرام کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ سکھ بچوں نے نغمے اورٹیبلو پیش کر کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیامنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راﺅنے کہا کہ تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ، آج جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کی بدولت ہوں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں ، نئی نسل کی تربیت کرنا مقدس فریضہ ہے ، اساتذہ جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں ، اساتذہ بچوں کے ذہنوں کو علم و فنون کی نئی جہت دیتے ہیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں ، اساتذہ کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے کردار کو دل سے تسلیم کرتے ہیں ، محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو علم کا نور پھیلاتے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈ سے نوازنا اساتذہ کے لیے اعزاز کی بات ہے ، اساتذہ کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ میں بھی اساتذہ کی اہمیت کا احساس اجاگر کیا جائے۔تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کرکے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو پرفارمنس ایکسیلنس یوارڈز دئیے گے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ اساتذہ کو نصف تنخواہ اضافی دینے کا بھی اعلان کیا ۔