ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس ننکانہ صاحب تسلیم اختر راو¿ کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر طاہر جاوید کی زیر نگرانی تحصیل سانگلہ ہل میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سانگلہ ہل کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کھلا پٹرول فروخت کرنے والی 02 دوکانوں کو سیل کرکے غیر قانونی پٹرول مشینوں کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور شاپس مالکان کے خلاف ایف ائی ار درج کروائی گئی ہیں۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر ننکانہ صاحب طاہر جاوید نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔