منڈی بہاو الدین ( ای این ائی ) ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدیل ظفر بوسال اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو 13 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدیل ظفر بوسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو 13کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدیل ظفر بوسال مزید بتایا ڈی پی او وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدیل ظفر بوسال اپنی تعیناتی تھانہ سول لائن کے دوران منڈی بہاؤالدین میں سب سے زیادہ منشیات فروش گرفتار کیے ہیں اور کارڈ منشیات برآمد کی ہے منڈی بہاؤالدین میں عدیل ظفر بوسال کو منشیات فروشوں کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔