
کراچی پیرامیڈیکل اسٹاف 34 سالوں سے پارٹی کارکنان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
پیرامیڈیکل ونگ کے جیالے اپنی اعلیٰ قیادت کی توجہ چاہتے قابلیت کا معیار اگر صرف پیسہ ہے تو پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے آج اگر شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں تو اپنے نظریاتی کارکنان کی محبت اور خدمت کی وجہ سے بستے ہیں ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ونگ کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر بلال شیخ نے ہمارے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ مفاد پرست اور پیراشوٹرز کو جب بھی قیادت نے موقع اور عہدہ دیا ہے اس سے پارٹی کو اور کارکنان کو نقصان ہی ہوا ہے صوبائی قیادت اور کراچی ڈویژن کی اعلیٰ قیادت سے درخواست گزار ہیں پیرامیڈیکل ونگ میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی پیرامیڈیکل تنظیم کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے پارٹی کی ذیلی ونگ کا درجہ دیا اس پر پیرامیڈیکل کے جیالے اپنے محبوب چیئرمین بلاول بھٹو کے بے مشکور ؤ ممنون ہیں۔
سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے چھے رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بنا کر باقاعدہ تنظیم سازی کا عمل شروع کیا کارکنان کی بڑی تعداد نے ذمےداریاں لینے کے لیے اپنے فارم آرگنائزنگ کمیٹی کو جمع بھی کروا دیے ہیں اب انتظار ہے اعلیٰ قیادت کے فیصلے کا جو کہ امید ہے میرٹ کو ترجیح دی جائے گی جو سے تنظیم کو مظبوط بنانے میں مدد ملے گی