ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) موٹر واے ایم تھری پر کوسٹرالٹ جانے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور ملتان پر ننکانہ صاحب انٹر چینج سے 5 کلومیٹر کے فاصلہ پر تیز رفتار کوسٹر ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ،زخمیوں میں 39 سالہ عبداللہ، 26 سالہ جہانزیب، 34 سالہ غنی، 30 سالہ عبدالمنیر، 28 سالہ سیف الدین، 35 سالہ عناب اور 40 سالہ افسر خان شامل ہیں۔