ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا سنیئر صحافی میاں عبدالستار کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سنیئر صحافی میاں عبدالستار کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہترین صحافی اور لوگوں کا دکھ درد رکھنے والے انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔