منڈی بہاوالدین ( ای این آئی) ملکوال سرکل میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، پپلی میں خاوند نے بیوی جبکہ چک نمبر 34 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پپلی میں ملزم عظمت نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی عنیزہ بی بی کو قتل کر دیا۔ گوجرہ کا رہائشی امجد علی کسی کام کے سلسلہ میں چک نمبر 34 گیا ہوا تھا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے اس پر فائرنگ کردی۔ جس سے امجد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، گوجرہ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی۔ دونوں وارداتوں کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔