منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )گرینڈ ٹیچرز الائنس اور صوبائی وزیر تعلیم کے درمیان مذاکرات پر مثبت پیش رفت جاری ہے ۔ چوہدری محمد بشیر وڑائچ
ٹی این اے(TNA) ٹیسٹ پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگز جاری ہیں۔ جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
اساتذہ گرینڈ ٹیچرز الائنس پر اعتماد رکھیں افواہوں اور منفی پروپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں ۔ جی ٹی اے
مثبت مذاکرات پر اور سموگ کی بگڑتی صورتحال پر 11 نومبر کے احتجاجی شیڈول کو مؤخر کیا جاتا ہے۔ چوہدری محمد بشیر وڑائچ
گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کے درمیان 7 نومبر کو ہونے والے مذاکرات میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور مطالبات پر مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے مذاکرات میں سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل کے ممبران اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے کنوینئر چوہدری بشیر وڑائچ کی قیادت میں رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، ملک امجد ، سعود جان ، راجہ کامران عزیز ، رانا احمد حسین ، ملک ذوالقرنین ، فیاض گیلانی ، ندیم پھل، محمد عمران ، ملک امان اللہ و دیگر موجود تھے۔ اساتذہ کے تمام مسائل اور مطالبات پر سیر حاصل گفتگو کے بعد فوری طور پر TNA ٹیسٹ پر اساتذہ نمائندگان اور ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی 9 نومبر کو پہلی میٹنگ بھی ہوچکی ہے اور آئندہ میٹنگ میں انشاء اللہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ دیگر مسائل و مطالبات پر کمیٹیاں تشکیل دے کر ان کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی ٹیچر کو نوکری سے نکالنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ مزید اساتذہ بھرتی کرنے جارہے ہیں اور سکولوں کی آؤٹ سورسنگ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کی مثبت تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اساتذہ نظام تعلیم میں بہتری، میعاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کا ڈراپ آؤٹ روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں انشاء اللہ اساتذہ کے جائز مسائل و مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اس موقع پر کنوینئر چوہدری بشیر وڑائچ نے انہیں اساتذہ کے مسائل و مطالبات حل کروانے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ گرینڈ ٹیچرز الائنس پر اعتماد رکھیں افواہوں اور منفی پروپیگنڈہ پر یقین نہ کریں۔ وزیر تعلیم ، سیکرٹری سکول پنجاب سے ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور انشاء اللہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے TNA پر قائم کمیٹی خوش آئند ہے جس کی سفارشات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔11 نومبر سے شروع ہونے والے احتجاجی شیڈول کو مثبت مذاکرات کی روشنی اور سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے ۔