این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں مالیاتی شعبے کے کردار پر زور دیا ہے ۔دی فیوچر سمٹ کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مالیاتی شعبے کو محض بنیادی بینکنگ رسائی سے زیادہ تصور کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاشی مضبوطی اور بااختیاری کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی دھارے میں سب کو شامل کرنے سے خوشحالی کے لیے منصفانہ شراکت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برانچ لیس بینکنگ جیسے اقدامات کے باوجود اکاؤنٹس کی ملکیت کی شرح میں بہتری آئی ہے، تاہم پاکستان کی تقریباً نصف آبادی ابھی تک بینکنگ نظام سے باہر ہے۔ رحمت حسنی نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مخصوص عوامل اور مالیاتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نیشنل بینک کا کہنا تھا کہ موبائل بینکنگ اور ای والٹ جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مالیاتی رسائی میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این بی پی پاکستان بھر میں زرعی شعبے میں مالیاتی رسائی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے طویل المدتی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں، سرکاری اداروں اور فنٹیک اسٹارٹ ایپس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔