ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) موٹروے ایم3 پر ننکانہ صاحب کے قریب دو تیز رفتار کاروں کے تصادم میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم3 پر ننکانہ صاحب انٹرچینج سے 4 کلومیٹر کے فاصلہ پر تیز رفتار 2 کاریں آپس میں ٹکرا کر موٹروے سے نیچے جا گریں جس کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیازخمیوں میں 27 سالہ ذوالقرنین اصغر، 32 سالہ اسلام مشتاق اور 30 سالہ اکرام مشتاق شامل ہیں۔