


حیدرآباد تنظیم خادمِ انسانیت حیدرآباد کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیئے شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیل کا اہتمام
شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر تنظیم خادمِ انسانیت حیدرآباد کی جانب سے شہریوں کے لیے فوجداری روڈ متصل بلدیہ اعلی حیدرآباد کے پاس ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ اس فلاحی سرگرمی کا مقصد عوام کو گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر سیکڑوں راہگیروں، مزدوروں، رکشہ ڈرائیوروں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو ۔مفت ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا گیا۔ عوام نے تنظیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خدمتِ خلق کی بہترین مثال قرار دیا۔
اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد احمد خان، چیئرمین تنظیم خادمِ انسانیت نے کہا کہ “انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ شدید گرمی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے رضاکار بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔”تنظیم کے وائیس چیئرمین
حاجی ملک اسلم راجہ نے کہا کہ “معاشرے کی بہتری کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ضرورت مند افراد کی مدد اور عوامی فلاح کے کام ہی ایک بہتر اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔”
اس موقع پر دیگر سماجی شخصیات حیدر آباد سماجی آواز کے سرپرست اعلی حاجی نعیم شیخ صدر کوثر فرید سلاوٹ جنرل سیکریٹری عبد الغفار شیرانی آرائیں ویلفئیر فاؤنڈیشن کے صدر عدنان آرائیں محمد عمیر عامر جوکھیو اظہر منگریو ہارون آرائیں رفیق راجپوت فریدہ خان اور دیگر نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کیا اور تنظیم خادم انسانیت کی فلاحی، سماجی اور انسانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں رضاکاروں، سماجی سیاسی کاروباری شخصیات کا کیمپ کا خصوصی دورہ کرنے پر چیئرمین سجاد خان وائیس چیئرمین ملک اسلم راجہ نے شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ فلاحی سرگرمی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ تنظیم خادم انسانیت کے تحت ہٹ اسٹروک کیمپ کے کامیاب انعقاد پر شہریوں نے بھی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور تنظیم کی عملی کاوشوں کو سراہا