ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں کی کار پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، کار کی سکرین ٹوٹ گئی ، ڈاکو ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد کی نقدی وغیرہ چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ضلع لاڑکانہ (سندھ) کا رہائشی4 بچوں کا باپ راجیش کمار اپنے دوست دولت رام اورفیملی کے ہمراہ کارنمبرLRZ-3658 پر لاہور سے ننکانہ صاحب آرہا تھاکہ را ت ساڑھے 12بجے مانانوالہ روڈ پر اسلام آباد گاﺅں کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے کار روک کر راجیش کمار سے ایک لاکھ50ہزار روپے، دولت رام سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور کار ڈرائیور احسان اللہ سے10ہزار روپے کی نقدی اور ایک گھڑی چھین لی ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار کی پچھلی سکرین ٹوٹ گئی اور راجیش کمار شدید زخمی ہوگیا ملزمان لوٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے راجیش کمار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا دولت رام کا کہنا ہے کہ ملزمان چھینے ہوئے4موبائل فون واپس کر دئیے مقتول اپنی فیملی کے ہمراہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آرہا تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میںلواحقین سمیت دیگر یاتریوں نے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اورڈی پی او سید ندیم عباس پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے پولیس تھانہ واربرٹن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے ڈی پی او ننکانہ صاحب نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے شہر میں غیر معمولی ناکہ جات لگاکر پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث شہر کی شاہراہیں غیر محفوظ ہو گئیں ہیں دریں اثناءدولت رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ننکانہ پولیس کی نااہلی ہے جو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکا م ہے ۔