باکو : تقریب کا اہتمام باکو میں کوپ29 سمٹ میں ” پاکستان پویلین” میں کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے زراعت کے شعبے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ چیلنجوں کا ذکر کیا۔
وزیر خزانہ نے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ملک کے پہلے کلائمیٹ فوکسڈ فنڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
موسمیاتی خطرات سے دو چار اقوام کی مدد کے لیے اچھوتے موسمیاتی حل کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔
عالمی سطح پر گیسوں کے اخراج میں شریک نہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار اقوام زیادہ امداد کی مستحق ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔
کلائمیٹ فنڈ سے پاکستان کے زرعی شعبے کو بدلتے موسمیاتی منظر نامے سے ہم آہنگ کیا جائے گا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔
کلائمیٹ فنڈ کے ذریعے بڑھتے ہوئے موسمیاتی چیلنجوں کے تناظر میں درپیش غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کے شعبے کو محفوظ و مستحکم بنانے میں شریک کاروباری سرگرمیوں کی اعانت کی جائے گی۔
ملک کے چھوٹے کسانوں کو براہ راست امداد فراہم کرنے کے لیے فنڈ کو زیر استعمال لایا جائے گا، ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب