
( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف فیصل آباد علی ریحان )
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی شریک۔
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خاں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر اورسی پی او کامران عادل کہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔
اجلاس میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،چائینز سکیورٹی،بارڈرز چیک پوسٹوں پر حفاظتی اقدامات اور کی پوائنٹس انڈیکیٹرزKPI پر بریفنگ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے انسداد سموگ اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے کی تاکید کی۔
سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے۔
انتظامیہ اور پولیس کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں۔
مشترکہ میٹنگز کرکے انتظامی وحفاظتی اقدامات کو ہر زاویے سے چیک کریں۔
چیف سیکرٹری پنجاب۔
کمشنرفیصل آبادنے ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
چائینز سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے طے شدہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔
انتظامیہ اورپولیس کے مابین مربوط رابطہ ہے۔
ڈویژن میں انسداد سموگ پر جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
روزانہ میٹنگ کرکے چاروں اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
چیکنگ کا عمل دن ورات جاری اور خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشنز لئے جارہے ہیں۔
شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں

