رپورٹ محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث دو مطلوب ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول، ایک کلو چرس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ سپر مارکیٹ کے مقدمہ 277/24 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب اللہ اور کامران عرف ٹوٹا کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کامران عرف ٹوٹا رپیٹڈ کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل پانچ مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 273/14 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ موچکو۔
2. مقدمہ الزام نمبر 272/15 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ موچکو۔
3. مقدمہ الزام نمبر 192/19 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ موچکو۔
4. مقدمہ الزام نمبر 182/20 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ موچکو۔
5. مقدمہ الزام نمبر 169/22 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ موچکو۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
