
منڈی بہائوالدین ( میاں شریف زاہد )تھانہ بھاگٹ/کھلی کچہری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان نے تھانہ بھاگٹ کا وزٹ کیا اور کھلی کچہری لگائ
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان نے بھاگٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کے مسائل کو براہ راست سنا گیا۔ شہریوں نے مختلف معاملات اور مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے لیے ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
شہروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کے یہ سیشنز جاری رہیں گے