ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں ستھراءپنجاب مہم میں تیزی آ گئی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے اس سلسلہ میں ننکانہ سٹی کے مختلف علاقوں ، موڑ کھنڈا ، بچیکی سمیت منڈی فیض آباد کا ہنگامی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار ، ایکیسن ہائی وے ، انکروچمنٹ انسپکٹرز سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تجاوزات کے خاتمے ، ریڑھی بازاروں والے مقامات کا معائنہ ، سڑکات پر نشانات و دیگر امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ستھراءپنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے تمام افسران مہم کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے مزید محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے جس سے صفائی کی اہمیت واضح عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی کا بنیادی فریضہ شہریوں کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنا ہے دستیاب وسائل میں عوام کو صفائی ستھرائی ، سیوریج اور نکاسی آب اور کلیئر راستوں کی سروس پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے متعلقہ افسران عوام کی خدمت کا فریضہ ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کو صاف ستھراءبنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات ا�±ٹھا رہی ہے تاہم اس ضمن میں عوام کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے شہری بھی اپنے ماحول کوصاف ستھراء بنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ، دوکاندار ،ریڑھی والے افراد تجاوزات نہ کریں تو ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گی انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ رکھے گئے کوڑا کرکٹ ڈرم کے ارد گرد گند کا ڈھیر ہوتا ہے شہری کوڑا کرکٹ ڈرم کے اندر ڈالیں تاکہ اس کو ا�±ٹھانے میں آسانی ہو اور کوڑا کرکٹ ادھر ادھر بھی نہ پھیلے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب افراد کے لیے ریڑھی بازار ضلع میں ایک منظم طور پرخوبصورتی کا منظر پیش کریں گے جس کے لیے رات دن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اس کو اگر قائم رکھ سکے تو ضلع کے لیے ایک مثال ہو گا اور صفائی کی توجہ بھی دوسری جانب گامزن ہوسکے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ لگائے گئے نشانات سے باہر آنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے ، تیسری مرتبہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیدھا جیل بجھوا دیا جائے۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژ ن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین کا ننکانہ سٹی اور بچیکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔دوران آپریشن دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار اور عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط کیا جا رہا ہے ، شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب وجیہہ ثمرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آئندہ مقررہ حد سے تجاوز کرنیکی صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہنے کی وارننگ دے دی گئی ہے ، شہر کا حسن بحال رکھنا ہم
سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شہرکی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام جاری ہیں۔