
رپورٹ محمد حسین سومرو
لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم آصف عرف دبئی کو یونائٹڈ کالونی میوہ شاہ سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور ایک کلو سے زائد منشیات (چرس و آئس) برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم نے سن 2011.میں لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ میں شمولیت اختیار کی۔
ملزم 2014 میں کراچی أپریشن شروع ھونے پر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
ملزم حال ہی میں کراچی واپس آکر گینگ وار نیٹ ورک فعال کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔
ملزم ماضی میں بھتہ، قتل، قدام قتل، ڈکیتی، کار و موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔
ملزم اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 166/14 بجرم دفعہ .381/A تھانہ پاپوش نگر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 595/14 بجرم دفعہ.381/A تھانہ گلشن اقبال۔
3. مقدمہ الزام نمبر۔۔ بجرم دفعہ.23(1)/A تھانہ نیو کراچی۔
ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔