خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا سوڈھی جے والی ریسٹ ہاؤس کا اچانک دورہ۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ریسٹ ہاؤس کی بحالی اور تزئین و آرائش میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ تعمیر و مرمت کے کام کو جلد ازجلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔اس موقع پر ضلع کونسل اور محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔
