
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل میں مخیر حضرات کے تعاون سے عطیہ کیے گئے 14 کے وی کے سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب میڈم راحیلہ جمیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی ای او سیکنڈری ملک فضل الہی فضل، ڈی ای او ایلیمنٹری فیض الحسن ملک، ڈی ای او زنانہ امانت خاتوں اور ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب میں اے ای او سمیت سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سوشل ورکرز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ ، شیخ حاجی عبدالمجید ،حاجی امان اللہ پٹھان ،پروفیسر شیخ عبداللطیف، تعلیمی بورڈ سرگوھا کے کنٹرولر امتحانات عبدالقدیر بھٹی، ممبر تعلیمی بورڈ چوہدری نذیر احمد اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن میڈم راحیلہ جمیل نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل کے 14 کے وی سولر سسٹم کو مخیر حضرات کی علم دوستی سے تابیر کیا اور کہا کہ ان کا یہ عظیم جذبہ لائق تحسین و آفرین ہے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کے ہیڈ ماسٹر حافظ شیخ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ادارے میں سولر سسٹم کی تنصیب پر مجموعی طور پرپانچ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جو کہ مخیر حضرات ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ ،حاجی امان اللہ پٹھان ،چوہدری حاجی رحمت علی ،حاجی شیخ عبدالمجید ،غلام عباس زرگر دیگر شخصیات اور سٹاف کی کاوش ہے ۔ جس پر ہم ان سب کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں ۔ رئیس مدرسہ کے مطابق 14 کے وی سولر سسٹم کی تنصیب سے اب بچوں کی پڑھائی کا عمل متاثر نہیں ہوگا، بجلی کی بچت ہوگی اور نصف بل بھی بچے گا ،گرمیوں میں کلاس رومز میں پنکھے چلیں گے اور سردیوں میں لائٹ کا مسئلہ بھی نہیں بنے گا ۔