منڈی بہاوالدین، (میاں شریف زاہد )
صوبائی سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی زکوة آفیسر ملک معوذ نے آڈٹ آفیسر مدثر رفیق اور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر ظہیر عباس کے ہمراہ شہر کی مختلف کاروباری شخصیات اور صاحب حیثیت لوگوں سے ملاقات کی۔ ضلعی زکوة آفیسر ملک معوذ کا کہنا تھا کہ محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، نساکین، معزور افراد اور غرباء کو گزارہ الاؤنس کی مد میں زکوۃ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ گزارہ الاؤنس کی ادائیگی صاف شفاف انداز میں میرٹ پر برانچ لیس، بینکنگ بزریعہ بائیو میٹرک کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فنی تربیت کے ادارہ جات، سرکاری کالجز و یونیورسٹیز اور دینی مدارس میں زیر تعلیم مستحق زکوة طلباءکو زکوة فنڈ سے وظائف کی صورت میں ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ذریعے مستحق زکوة مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے بنک آف پنجاب کے اکاونٹ نمبر PK20BPUN 6010046987300013 یا مسلم کمرشل بنک کے اکاونٹ نمبر PK52MUCB 0736876331001823 میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوة و عشر کی سکیموں کو مزید بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور مستحق افراد کی بہتر طریقے سے کفالت ہو سکے۔ضلعی زکوة آفیسر نے دفتری و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ جات کے معززین اورتاجران سے ملاقات کر کے ان کو زکوةبارے آگاہی دیں۔
