منڈی بہاءالدین، ( میاں شریف زاہد ) انچارج محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے ضلع کونسل ہال منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری لگائی۔ جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سُن کر موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کئے گئے۔ زیادہ تر شکایات گیپکو ، پوسٹ آفس ، سوئی گیس، نیشنل بینک، اسٹیٹ لائف، ای او بی آئی، پاسپورٹ، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں اور لوگوں کے میٹرز تبدیل ہوئے اور زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈ کروائے گئے۔ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذاران کو اقساط کروا کر دی گئیں۔ اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسران کو ہدایات جاری کیں اور سائلین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا۔ جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روز مزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ جن پر کاروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
