
رپورٹ محمد حسین سومرو
ملزمان گینگ کو نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب سے کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان گینگ کو واردات کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری کی شناخت/اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
متاثرہ شہری نے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1408/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج کروایا تھا۔
ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم، موبائل فونز اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ۔
گرفتار ملزمان میں گل بہادر ولد صاحب خان، جمشید عرف دلشیر ولد صاحب خان اور شبیر ولد سومر شامل ہیں۔