ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم تھری ننکانہ انٹر چینج اور موٹر وے فور سانگلہ انٹر چینج تیسرے روز بھی بندرہے جبکہ سانگلہ ہل فیصل آباد روڈکے علاوہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر شاہکوٹ ٹول پلاز ہ بھی بند کردیا گیا اور ننکانہ مانانوالہ روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر آنے جانے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی جبکہ لاہور اور اسلام آباد جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں پر کھڑی رہی تاہم جڑانوالہ ، شیخوپورہ اور پھول نگر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر چلتی رہی جبکہ مسافروں کی تعداد بہت کم دکھائی دی، پبلک ٹرانسپورٹ اور راستوں کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فوتیدگی اور شادی کی تقریبات میں شرکت کے لے دوسرے شہروں کو جانے والے لوگ بھی شدید پریشان رہے اسی وہ سے شادی کی کئی تقریبات مﺅخر کر دی گئیں ۔
