ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین نے میرج ایکٹ اور ون ڈش پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف شادی ہالوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین نے خلاف ورزی کرنے والے مقامی شادی ہال کو 01 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور ون ڈش سے زائد کھانا ضبط کرکے مدرسوں میں بجھوا دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈش اور میرج ایکٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔شادی ہال مالکان حکومتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت نے عوام الناس کو معیاری اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے
ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مہنگی اشیاءفروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے بھی کیے۔