
سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف)سرگودھا محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کایونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کیخلاف بھر پور آپریشن ،کینٹ ایریا میں کسی قسم کی تجاوازت کو برداشت نہیں کیا جائے۔ دوکانوں کے آگے کی جانیوالی تجاوزات کو ختم کروایا اور دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے۔سی ای اوکینٹونمنٹ بورڈ راجہ اسد نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیخلاف آپریشن پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہےکینٹ ایریا کو تجاوزات فری بنانا ہے کسی بھی دوکاندارکو تجاوزات کرنےکی رعایت نہیں دی جائے گی تاجرحضرات از خود تجاوزات ختم کر لیں ورنہ بھر پور ایکشن ہوگا اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔