ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب کے شہری پیدائش ، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے ذلیل و خوار تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے میو نسپل کمیٹی ننکانہ صاحب میں پیدائش اوروفات کے اندراج سمیت میرج سرٹیفکیٹ کا حصول مشکل ہوگیا ہے ننکانہ صاحب کے شہری کمال حیدرکا کہنا ہے کہ میں گذشتہ 10روز سے میرج سرٹفکیٹ کے حصول کے لئے میونسپل کمیٹی کے چکر لگا کر تھک گیاہوں ہر دفعہ مجھے یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ نادرا کی طرف سے کیمپیوٹر کا کوڈ جاری نہیں کیا گیا یونہی کوڈ جاری ہوگامیرج سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائےگا۔