ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) بابا فرید پارک کے واش روم سے30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق بابا فرید پارک کے واش روم میں نامعلوم شخص کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر واش روم کے دروازے کا لاک کاٹ کر ڈیڈ باڈی کو نکال کرضروری کارروائی کے بعد 30 سالہ نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیامبینہ طور پر متوفی کاذہنی توازن درست نہ تھا پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسے لاوارث قرار دے کردفن کر دیا۔