ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ،چند گھنٹوں میںدو کمسن بچیوںاور18سالہ بچے سمیت 6افراد کو کتوں نے کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام ہاﺅسنگ کالونی روڈ پر میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے قریب آواہ کتے نے40سالہ امتیاز احمد اور30سالہ محسن شفیق کو کاٹ لیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 7سالہ بچی ابیہہ ، 18سالہ عبداللہ اور40سالہ محمد رشید کو کتوں نے کاٹاجن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کوٹ سنت رام میں کتے نے 8سالہ بچی زینب کو کاٹ لیا کتوں نے شہریوں کا ناک میں دم کررکھاہے آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں چوکوں، چوراہوں ، پارکوں ، غلہ منڈی اور شہر کے مختلف علاقوں میں دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
