ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پنجابی سوسائٹی آف امریکہ کے 134 رکنی سکھ یاتریوں کے وفد نے جتھہ لیڈر سردار گیری سکا کی قیادت میں بابا گورونانک کی جا?ے پیدا?ش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیااور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کیںتفصیلات کے مطابق امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کا گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر مقامی سکھ رہنماﺅں اور بابا گورونانک کے قریبی مسلمان ساتھی رائے بلار بھٹی فیملی کے رائے بلال اکرم بھٹی کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا, اپنے روحانی پیشوا کی جائے پیدائش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت زیادہ خوش دکھائی دئےے, سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش پر متھاٹیکی اور ارداس سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں انہوں نے دورہ پاکستان کے لیے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور رائے بلال اکرم بھٹی کا شکریہ ادا کیا, سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر دلی خوشی ہوئی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا, حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لئے آسان ترین طریقے سے فری آن لائن ویزہ پالیسی ایک اور بڑا تحفہ ہے جس سے سکھ یاتریوں کا پاکستان آنے کا خواب پورا ہونے میں بہت آسانی ہوگی۔