ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار, حکومت اور مظاہرین مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں, قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے,حبیب ملک اورکزئی صدر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حبیب ملک, صوبائی صدر پنجاب حمزہ علی اور ممبران ارباز خان اور افتخار احمد نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبروتحمل کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے, اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دونوں اطراف سے جانی و مالی نقصان دراصل پاکستان کا نقصان ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور مسائل کا قابل قبول حل نکالیں۔
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پنجابی سوسائٹی آف امریکہ کے 134 رکنی سکھ یاتریوں کے وفد نے جتھہ لیڈر سردار گیری سکا کی قیادت میں بابا گورونانک کی جا?ے پیدا?ش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیااور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کیںتفصیلات کے مطابق امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کا گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر مقامی سکھ رہنماﺅں اور بابا گورونانک کے قریبی مسلمان ساتھی رائے بلار بھٹی فیملی کے رائے بلال اکرم بھٹی کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا, اپنے روحانی پیشوا کی جائے پیدائش پہنچنے پر سکھ یاتری بہت زیادہ خوش دکھائی دئےے, سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش پر متھاٹیکی اور ارداس سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں انہوں نے دورہ پاکستان کے لیے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور رائے بلال اکرم بھٹی کا شکریہ ادا کیا, سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر دلی خوشی ہوئی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا, حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لئے آسان ترین طریقے سے فری آن لائن ویزہ پالیسی ایک اور بڑا تحفہ ہے جس سے سکھ یاتریوں کا پاکستان آنے کا خواب پورا ہونے میں بہت آسانی ہوگی۔
ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا ننکانہ صاحب میں ریونیو انسپیکشن کیلئے مختلف موضع جات کا دورہ ،کمشنر لاہور نے مختلف موضع جات میں ڈیجیٹل گرداوری سمیت ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا ، کمشنر لاہور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ جونیجو ، اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین و ریونیو افسران نے ریونیو ریکارڈ و نقشہ جات سے متعلق آن سپاٹ بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے آن لائن و مینول وراثتی انتقالات و دیگر انتقالات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈی سی کمیٹی روم میں ریونیو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی۔اے ڈی سی آر شہرینہ جونیجو ، اے ڈی سی جی رائے ذوالفقار علی اور تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ جونیجو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو اہداف پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے زرعی انکم ٹیکس۔آبیانہ۔گندم بوائی اہداف اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینوئل موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے اقدامات کو مکمل کیا جائے ، ضلع کے تمام دیہی مراکز مال کو مکمل فعال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پلس پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔شہریوں کی پراپرٹی کی تحفظ کا ضامن ہے ، بورڈ آف ریونیو پنجاب کےپلس پراجیکٹ کے تحت ہر پراپرٹی کا الگ نمبر ہو گا۔ پراجیکٹ کے فوائد بارے عوام الناس کو آگاہی دی جائے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ زیر التواءانتقالات کو جلد نمٹایا جائے اور فیسیں بروقت خزانے میں جمع ہونی چاہیں ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے زیر التواءانتقالات کی تفصیلا وجوہات و رپورٹ پیش کیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ریونیو ریکوری اور آبیانہ کے اہداف کو مکمل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے اور اسٹیٹ لینڈ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر رولز کیمطابق لیز پر دی جائے۔