
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کا بلاک 7 میں اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کی شناخت زین علی ولد اکرام اور نبیل ولد شفیق کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ضابطے کی کارروائی اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔