گجرات (شاہد بیگ )
بدنام زمانہ منشیات سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 11کلو گرام چر س اور رقم وٹک برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم مبشر اشفاق سکنہ حاصلانوالہ سے 11کلو گرام چرس گردہ اور وٹک 5ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ جس کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔