رپورٹ محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار مطلوب ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی،کیپٹن (ر) فیضان علی
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
پہلی کاروائی میں 1- جمیل، 2- زبیر اور 3- سردار عرف بابا نامی تین اسٹریٹ کریمنلز کو گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پستول اور تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے چھینا گیا ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں کامران عرف کامو نامی ملزم کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی پستول اور تھانہ سعید آباد کے مقدمہ 699/24 کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم قتل کے مقدمہ سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔