کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرومندر کے قریب کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے اس کے پارٹس / پُرزے کھول کر فروخت کیا کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال دو عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KPS-9605 تھانہ پی آئی بی کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی جبکہ دوسری موٹر سائیکل نمبری KFK-0470 تھانہ صدر کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، دونوں موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید تفتیش / انٹیروگیشن کے لیے AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں محمد راشد ولد محمد بخش، کاشف ولد محمد سلیم اور محمد محسن ولد شوکت زمان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات سے پولیس مقابلہ، گٹکا ماوا، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ جیسے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔