ڈیرہ غازیخان(رانا فیصل سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے کہاہے کہ چیمبر آف کامرس کے مطالبہ پر ڈیرہ غازیخان ائرپورٹ جلد فعال کرایا جائے گا ڈیرہ غازیخان کے لوگ تخلیقی ذہن کے مالک ہیں جو دنیا بھر میں اپنا نام بنا رہے ہیں نومنتخب عہدیداران چیمبر ڈیرہ کی مصنوعات او ر کاروبارمیں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جہاں ہماری ضرورت ہو ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ہوٹل میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کے آغاز پرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی سردار عبدالقادر خان کھوسہ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او سید علی نے نومنتخب صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سینئر نائب صدر سردار خلیل احمد خان علیانی نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال سے حلف لیا اورنومنتخب اراکین ایگزیکٹو کمیٹی خو اجہ محمد انیس، شیخ نوید حسین، شیخ محمد طاہر معراج، محمد سلیم خوجہ،اشفاق سرور دستی سمیت خاتون محترمہ شاہین سلطان، ڈاکٹر محمد حارث، خواجہ محمد ارشد، محمد اورنگزیب، شیخ محمد زاہد نظام، محمد لطیف خان پتافی،شاہد حمید خان چانڈیہ،مرغوب علی بٹ،عبداللہ خان درانی، شیخ فیاض احمد، چوہدری شہباز یوسف کو مبارکباد پیش کی مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں معاشی ترقی اور صنعتوں کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں اور پنجاب میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے متعدد اسکیمیں شروع کر دی گئی ہیں جس کے ثمرات جلد آنے شروع ہونگے اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،معروف صنعتکار، خواجہ محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور صدارت میں انڈسٹریل اسٹیٹ اورڈیرہ غازیخان چیمبر اور ایکسپو سنٹر کی تعمیر کیلئے ہر ممکن کوشش کی جس پر نگران حکومت نے منظوری دیتے ہوئے پراسس کرنے کی ہدایت کر دی تھی جو کہ ابھی پراسس میں ہیں انہوں نے کہا ہمارے نئے آنیوالے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ اور انکی ٹیم اپنی کاوشوں سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہ ا وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں اسپیشل اکنامک زون کی بھی منظوری دی ہے جس کیلئے 460ایکڑ اراضی کی نشاندہی کر دی گئی ہے اسے ٹیکس فری زون قرار دے کر حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کرے اس علاقہ میں معاشی انقلاب برپا ہوگا جس کا فائدہ ڈیرہ غازیخان اور مظفر گڑھ کے دونوں اضلاع کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہوگا۔خواجہ محمد الیاس نیکہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں اس علاقہ کیلئے صنعتی پیکج کا اعلان کیا تھا اسکے بعد آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا ہمارا وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ ہے اس علاقے کو خصوصی پیکج دیں اور ٹیکس فری زون قرار دیں معروف صنعتکار اور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ارتقائی ترقی میں انڈسٹریلائزیشن کا کردار بہت اہم ہے ڈیرہ غازیخان کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ، اسپیشل زون کا اعلان کے قیام کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں ڈیرہ غازیخان چیمبر کی اپنی عمارت کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کی جائے اور اس علاقہ کو خصوصی زون ڈیکلیئر کرکے 15 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دے کر آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں ڈی پی او سید علی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس کاروباری آسانیاں پیدا کرنے پر ہے ہم چیمبر آف کامرس کے اراکین کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کرینگے تقریب کے آخر میں سابق ایگزیکٹو ممبران اور عہدیداران کو شیلڈز پیش کی گئیں اور سابق صدر خواجہ محمد الیاس نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں سابقہ اجلاس سالانہ جنرل باڈی 2023کی کاروائی کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی سال 2024-25کے آڈٹ کا تقرر منظور ی بھی دی گئی شیخ محبوب اینڈ کمپنی اگلے سال کے آڈیٹرز ہوں گے۔