کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس مقابلہ ندی کنارہ رحمان آباد بلاک 5 فیڈرل بی ایریا حدود تھانہ گلبرگ میں ہوا۔
2 ملزمان موٹر سائیکل سوار جن کو مشتبہ جانتے ہوئے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز موقع پر زخمی جبکہ 1 ساتھی ملزم بائیک پر فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ذیشان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، موبائل فون اور موٹر سائیکل برامد ہوئی ۔
زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔