گجرات(شاہدبیگ سے) تھانہ صدر کھاریاں کے باہر خاتون کے احتجاج کا معاملہ
گجرات ۔ مہمند چک کی رہائشی رخسانہ کوثر زوجہ محمد اقبال نے زمین پر قبضہ کے حوالے سے احتجاج کیا ۔
گجرات ۔ درحقیقت مذکورہ خاتون نےخود امیر مظفر نامی شہری کی حویلی پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیرونی گیٹ توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔
گجرات ۔ رخسانہ کوثر نے مذکورہ حویلی کا بیرونی گیٹ بھی چوری کیا۔
گجرات ۔ پولیس نے معاملہ کی انکوائری کرکے مذکورہ خاتون اور اس ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔
گجرات ۔ مذکورہ خاتون اور مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان نے 28 ستمبر کو معزز عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔
گجرات ۔ آج دوبارہ رخسانہ کوثر نے معہ 8/10 کس دیگر افراد مذکورہ حویلی کی دیواریں گرا دیں۔
گجرات ۔ رخسانہ کوثر کے موقف میں کوئی صداقت نہ ہے ۔
گجرات ۔ قبل ازیں بھی ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز اور ڈی ایس پی کھاریاں اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کر چکے ہیں ۔
گجرات ۔ مذکورہ خاتون کسی بھی فورم پر اپنے موقف کو درست ثابت نہیں کر پائی جس کی بنا پر خاتون اور اس کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
گجرات ۔ مذکورہ خاتون کے خلاف درج مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ پولیس