ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب اور پروبیشن اینڈ پے رول ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمداکرم پنوار نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ شجر کاری مہم میں ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، ڈسٹرکٹ پروبیشنرآفیسرز ساجدمحمود شاکراور انعم رحمت ، طلباءوطالبات، پروبیشنرز اور ریسکیورز نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے کہا کہ درخت لگا نا صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ درخت ماحول کو سازگار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کو بطورِ ذمہ دار فرد ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیئے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کےلئے ماحولیاتی آلودگی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پودے کو تنا آور درخت تک کے مراحل میں دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تا کہ حقیقت میں درختوں میں اضافہ اور قدرتی حسن کو دوبالہ کیا جا سکے۔