ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے کہا ہے کہ عوام الناس کو مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ضلع کی مارکیٹوں، بازاروں، قصبوں سمیت دیہاتوں میں بھی پرائس چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ جونیجو نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب فیلڈ میں موجود رہے کر مصنوعی مہنگائی پر قابو اور غیر معیاری اشیاءکی روک تھام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔اے ڈی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں نکلیں اور ٹارگٹ کے مطابق چیکنگ یقینی بنائیں، کم انسپکشنز کرنے اور عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی نہ دینے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف آخری حد تک جائیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔